فوج نےکانگریس کےسرجیکل اسٹرائیک کےدعوے کوبتایا جھوٹا
لوک سبھا الیکشن 2019 میں بی جے پی سرجیکل اسٹرائیک اورایئراسٹرائیک کے دم پراپوزیشن جماعتوں پرسبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتی نظرآئی توکانگریس نے بھی دعویٰ کیا کہ یوپی اے کی مدت کارمیں بھی 6 سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تھیں۔ اس پردائرایک آرٹی آئی کے جواب میں فوج نے بتایا ہے کہ یوپی اے کے وقت میں پاکستان کی زمین پرکوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی تھی۔
جموں کے ایک آرٹی آئی کارکن کی عرضی پرفوج کے جنرل ڈائریکٹر فوجی مہم (ڈی جی ایم او) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ آرٹی آئی کارکن روہت چودھری نے اطلاع مانگی تھی کہ 2004 سے 2014 کے درمیان اورستمبر2014 کے بعد فوج نے پاکستان پرکتنی بارسرجیکل اسٹرائیک کی؟ ان میں کتنی کامیابی ملی؟
جواب میں ڈی جی ایم اونے بتایا کہ ہمارے پاس 29 ستمبر 2016 سے پہلے کی گئی کسی سرجیکل اسٹرائیک کی اطلاع نہیں ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ کانگریس کے دوراقتدارمیں کبھی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی۔