منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے 5 دنوں کے دوران موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان

سری نگر: وادی کشمیر میں برف و باراں کے بعد محکمہ موسمیات نے اگلے 5 دنوں کے دوران موسم ابر آلود مگر مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 سے 28 دسمبر تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں 29 دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کےساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہونے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 30 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں وادی میں 2 سے 5 جنوری تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ایڈوائزریز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے 5 دنوں کے دوران درمیانی سے گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سری نگر میں 28 نومبر کو رواں سیزن کی اب تک کی سردترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈژگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی میں گلمرگ جبکہ جموں صوبے میں بھدرواہ سرد ترین علاقے رہے ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img