سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران ایک فوجی جوان کی مشتبہ حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایک فوجی جوان آپریشنل ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ اس دوران ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی جوان کی شناخت صوبیدار لائکے رام ساکن متھورہ اتر پر دیش کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا فوج کی چنار کور نے فوجی جوان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
فوج نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ چنار کور اپنے بہادر، صوبیدار لائکے رام کے بے وقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے کپواڑہ ضلع میں ڈیوٹی کے دوران سب سے بڑی قربانی دی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘چنار واریرز ان کی بہادری کا احترام کرتے ہیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔





