ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
4.5 C
Srinagar

پلوامہ میں 0.76 فیصد پولنگ سیاسی جماعتوں کے لئے باعث شرمندگی: ڈاکٹر شاہ فیصل

سری نگر،سابق آئی اے ایس افسر اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے پلوامہ اسمبلی حلقے میں انتہائی کم شرح پولنگ کو سیاسی جماعتوں کے لئے باعث شرمندگی قرار دیا ہے۔

بتادیں کہ اننت پارلیمانی حلقے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پیر کے روز پلوامہ اسمبلی حلقے میں محض 0.76 فیصدی شرح پولنگ ریکارڑ ہوئی۔
ڈاکٹر شاہ فیصل نے اس انتہائی کم ووٹنگ شرح پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘کشمیر میں پیر کے روز اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے پلوامہ اسملبی حلقے میں 99.24 فیصد لوگوں نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا جو ایک مثال ہے، موجودہ سیاسی جماعتوں کو شرم کے مارے گھروں میں بیٹھ جانا چاہئے، رکن پالیمنٹ بننے کا کوئی مقصد ہی نہیں رہ جاتا ہے جب کوئی ووٹ ہی نہیں ڈالتا ہے’۔

قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کی تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے لئے پیر کے روز پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں محض 2.81 شرح پولنگ ریکارڑ کی گئی جو وادی میں اب تک کے تمام انتخابات میں سب سے کم پولنگ شرح ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img