سری نگر،: منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے کرنکشیون کالونی سوپور میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے اساسمو پروکسی وون پلس کیپسول بر آمد کئے گئے جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد شاب الدین عرف سبابو ولد بشیر احمد ساکن کرنکشیون سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن تارزو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 29/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس نوجوانوں اور معاشرے کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کارروائیاں مسلسل جاری رکھی جائیں گی۔





