جمعہ, مارچ ۶, ۲۰۲۶
17.6 C
Srinagar

فوجی سربراہ کا پونچھ اور راجوری سیکٹر کا دورہ،سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں،: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ضلع پونچھ کے شاہستار اور راجوری سیکٹر کے ہنجوالی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر فوجی کمانڈر کو انٹلی جنس گرڈ اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید موثر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ضلع پونچھ کے شاہستار اور راجوری سیکٹر کے ہنجوالی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا: ‘ اس موقع پر فوجی کمانڈر کو انٹلی جنس گرڈ اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید موثر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو ایک پیچیدہ سیکورٹی ماحول میں مسلسل آپریشنز کے لئے نہایت اہم ہیں’۔
پوسٹ کے مطابق انہوں نے مشکل حالات کے باوجود جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کی سراہنا کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img