نئی دہلی : سپریم کورٹ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین(ای وی ایم )سے پڑے ووٹوں کی ووٹنگ ویریفائبل پیپرس آڈٹ ٹریل(وی وی پیٹ)پرچی کو ملانے کے معاملے میں 21اپوزیشن پارٹیوں کی نظر ثانی عرضی منگل کو خارج کردی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندربابو نائیڈو اور 20دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے دائر نظر ثانی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اسے اپنے حکم پر پھر سے غور کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے۔
یواین آئی۔