ہفتہ, مارچ ۷, ۲۰۲۶
17.6 C
Srinagar

نیپال میں پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں آرایس پی کو بڑی برتری

کھٹمنڈو،:  نیپال میں پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) کو بڑی برتری حاصل ہے۔

نیپال کے اخبار ہمالین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی رجحانات میں آر ایس پی 42 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یونیفائیڈ مارکسسٹ-لیننسٹ)، نیپالی کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ سینٹر) بالترتیب پانچ پانچ سیٹوں پر آگے چل رہی ہیں۔ اس طرح ابتدائی رجحانات میں آر ایس پی دیگر جماعتوں سے بہت آگے ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات جاری رہے تو پارٹی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی قوت بن کر ابھر سکتی ہے۔تاہم ووٹوں کی گنتی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور حتمی نتائج کا انحصار تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ہوگا۔ انتخابی نتائج کو قریب سے نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ وہ نیپال کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کر سکتے ہیں اور اگلی وفاقی حکومت کی تشکیل کا تعین کر سکتے ہیں۔

نیپال میں جین زیڈ تحریک کے تقریباً چھ ماہ بعد جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی 275 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img