امیٹھی:/امیٹھی پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار و مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پیر کو الزام لگایا کہ کانگریس صدر اہل گاندھی کے اشارے پر انتخابی اہلکار ووٹرس کو کانگریس کے حق میں ووٹنگ کرنے کے لئے مجبور کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی دوپہر بعد امیٹھی پہنچیں گے وہیں دوسری جانب اسمرتی ایرانی پہلے سے ہی امیٹھی میں موجود ہیں انہوں نے ایک سینئر خاتون کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اہلکار ان کو اس بات کے لئے مجبور کررہے ہیں کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ کریں۔75 سالہ خاتون نے میڈیا اہلکار کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اہلکار نے انہیں اس بات کے لئے مجبور کررہا تھا کہ وہ کانگریس کا بٹن دبائیں۔
بی جے پی امیدوار نے کہا کہ ’’ میں نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے اور انتظامیہ و الیکشن کمیشن کو اس بارے میں آگا ہ کیا ہے۔ امید ہے کہ اس ضمن میں مناسب کاروائی کی جائے گی۔ ملک کی عوام کو اس بات کا فیصلہ کرناہے کہ راہل گاندھی کی اس قسم کی سیاست کا منھ توڑ جواب دیا جانا چاہئے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب امیٹھی کی عوام نے انہیں ناکار دیا ہے تو وہ عوامی رجحان کو چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کانگریس جنر ل سکریٹری پرینکا گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ’’ وہ پانچ سال قبل ہمارے نام سے بھی واقف نہیں تھیں۔اب ہر وقت ان کی زبان پر میراہی نام رہتا ہے نیز ان کا عالم یہ ہے کہ وہ جتنی بار میرا نام لیتی ہیں اتنی بار اپنے شوہر کا بھی نام نہیں لیتی ہوں گی۔