جگدل پور:چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں اطلاعات کے مطابق سڑک تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی آٹھ گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا اور سڑک تعمیر کے مقام پر برسرکار ڈرائیوروں سے مارپیٹ کی اور انھیں دھمکی دے کر بھگا دیا۔
پولیس کے مطابق گولاپلی سے قریب 10 کلومیٹر وینجل واہی میں بیجا پور کی میسرس شیو شکتی انجینیئرنگ ورکس کمپنی سڑک تعمیر کروا رہی ہے۔ سڑک کا تعمیر یہ کام بغیر پولیس بغیر سکیورٹی کے چل رہا تھا۔ اس مقام پر ماؤنوازوں نے گاؤں والوں کے بھیس میں حملہ کر دیا۔ سب سے پہلے برسرکار مزدوروں اور ڈرائیوروں کو مار پیٹ کر بھگا دیا۔اس کے بعد دو ٹریکٹر سمیت کل آٹھ گاڑیوں میں آگ لگا دی۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر شلبھ سنہا نے گاڑیوں میں آگ زنی کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ماؤنوازوں کو ڈھونڈنے کےلیے پولیس فورس بھیجا گیا ہے۔