جمعہ, جنوری ۲, ۲۰۲۶
6 C
Srinagar

شوپیاں میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی، ٹپر اور جے سی بی ضبط، دو مقدمے درج: پولیس

سری نگر: غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے شوپیاں پولیس نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث ایک جے سی بی اور ایک ٹپر کو ضبط کیا ہے اور اس ضمن میں 2 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ترکوانگام اور کیگام نے ضلع کے سوگن اور کیگام علاقوں میں معدنیات کی غیر مجاز نکاسی اور ترسیل میں ملوث ایک ٹپر اور ایک جے سی بی کو ضبط کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پوسٹ ترکوانگام کی ایک پارٹی نے معمول کی گشت کے دوران ایک ٹپر کو روکا جو بغیر درست رائیلٹی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر معدنیات نکال رہا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 01/2026 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح پولیس پوسٹ کیگام کی ایک پارٹی نےایک جے سی بی کو روکا جو بغیر درست رائیلٹی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آرنمبر 01/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

ان کا کہنا ہے شوپیاں پولیس ضلع کے قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img