سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ آتشزدگی واقعے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو تمام متاثرین کو فوری امداد بہم پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ کشتواڑ کے داچھن علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں کئی رہاشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے کشتواڑ میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے تشویش کا اظہار کیا جس میں کئی ڈھانچے جل گئےہیں، اور جس سے کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں’۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد کو یقینی بنانے، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرہ خاندانوں کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔




