جمعہ, جنوری ۲, ۲۰۲۶
6 C
Srinagar

اے این ٹی ایف کشمیر کی بڑی کارروائی، این ڈی پی ایس کیس میں مطلوب مفرور خاتون گرفتار: پولیس

سری نگر: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ٹی ایف) کشمیر نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک سخت گیر خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے، جو گذشتہ تین برسوں سے فرار تھی۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے این ٹی ایف کشمیر نے ایک سخت گیر خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جو اے این ٹی ایف جموں میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 10/2023 میں مطلوب تھی اور گذشتہ تین برسوں سے گرفتاری سے بچ رہی تھی۔

ملزمہ کی شناخت تمنا اشرف دختر محمد اشرف ساکن بٹہ مالو سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمہ 7 کلو سے زیادہ چرس کی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی جس کو کورئیر سروس کے ذریعے ممبئی بھیجا جا رہا تھا اور ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمہ ملک کی مختلف ریاستوں میں رو پوش رہی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اے این ٹی ایف جموں وکشمیر کی مسلسل کوششوں اور انٹلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے نتیجے میں ملزمہ کو یکم جنوری 2026 کو اس کی بٹہ مالو میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اے این ٹی ایف جموں وکشمیر کی انتھک محنت اور انٹلی جنس پر مبنی آپریشن نے اس کامیاب گرفتاری کو ممکن بنا دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img