ایشین میل نیوز ڈیسک
نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے منگل کو صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی. آج کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی صدر (بی جے پی) امت شاہ، کانگریس صدر راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو سمیت کئی سابق لیڈروں کی قسمت داؤ پر ہے۔
15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 116 سیٹوں کے ساتھ ہی اڑیسہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لئے پولنگ شروع ہو گئی. پرامن اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسٹر شاہ گجرات کی گاندھي نگر، مسٹر گاندھی کیرالہ کی وائناڈ اور مسٹر یادو مین پوری کی نشستوں سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں. ان کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن كھڑگے اور ششی تھرور، بی جے پی کے ورون گاندھی، كےجے الفونس، سنتوش گنگوار، اننت ہیگڑے، جیہ پردہ اور کے راج شیکھرن، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سولے، شیوسینا کے اننت گیتے اور سماج وادی پارٹی کے اعظم خاں کی ساکھ داؤ پر ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے اس مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہیں، ان میں گجرات کی تمام 26، کیرالہ کی تمام 20، کرناٹک اور مہاراشٹر کی 14-14، اتر پردیش کی 10، چھتیس گڑھ کی سات، اڑیسہ کی چھ، مغربی بنگال اور بہار کی پانچ پانچ، آسام کی چار، گوا کی دو، تری پورہ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو-کی ایک ایک سیٹ شامل ہیں. تری پورہ (مشرق) لوک سبھا سیٹ کے لئے ووٹنگ دوسرے مرحلے میں ہونا تھی لیکن سیکورٹی وجوہات کے سبب یہ ووٹنگ ملتوی کردگئی۔جموں کشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا حلقہ کے لئے ایک حصے میں بھی آج پولنگ ہو رہی ہے۔