جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

سری نگر کے کرن نگر میں آتشزدگی، سی آر پی ایف کے دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان

سری نگر: سری نگر کے کرن نگر علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں سی آر پی ایف کے بنکر سے منسلک ایک دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان ہوا۔

محکمیہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روکا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں سی آر پی ایف کے بنکر سے منسلک ایک دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وادی کے شہر و دیہات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق طویل خشک موسمی صورتحال اور گرمی کے لئے استعمال کئے جانے والے الیکٹرانک آلات کا غلط استعمال خاص طور پر آتشزدگی کے واقعات کا باعث ہوسکتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img