جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

سانبہ میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب کی 181بوتلیں بر آمد: پولیس

جموں: غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف مہم کے دوران سانبہ پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل غیر قانونی شراب کی 181 بوتلیں بر آمد کی ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن رام گڑھ کو غیر قانونی شراب سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ یش پال سنگھ عرف نیتا ولد چمن لال ساکن رائیکا لبھانہ رام گڑھ اپنے گھر سے غیر قانونی شراب فروخت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن رام گڑھ کی ایک ٹیم نے علاقے میں تلاشی کارروائی انجام دی۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ملزم کے گھر سے 180 ملی لیٹر کی 181 بوتلیں بر آمد کی گئیں جنہیں وہ عوام کو فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ بر آمد شدہ غیر قانونی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام گڑھ میں ایکسائز ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر91/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img