جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

شمالی مغربی ہندپر آفات سماوی کے سائے

نئی دہلی/مرکزی محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر سمیت شمالی ومغربی ہندوستان میں آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 15سے 17اپریل تک موسمی صورتحال بری طرح سے متاثر رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس کا اثر منگل کو سب سے زیادہ رہے گا جبکہ اگلے دو دن اس کی شدت زیادہ رہے گی ۔ اس ضمن میں یواین آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ محکمہ موسمیات نے دہلی۔ این سی آر سمیت پورے شمال مغربی ہندوستان میں بدھ تک بجلی کی گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کی وارننگ دی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیر کو بتایا کہ مغربی ہلچل ملک کے شمال مغربی حصے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اس سے دہلی۔ این سی آر سمیت اس پورے علاقے میں 15 سے 17اپریل تک موسم متاثررہے گا۔ منگل کو اس مغربی ہلچل کا سب سے زیادہ اثر ہوگا ۔ یہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے اپنے ساتھ رطوبت لے کر آئے گا۔پیر سے بدھ تک جموں و کشمیر’ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے بیشتر حصوں میں بجلی کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔ اگلے دو دن اس کی شدت زیادہ ہوگی۔ پنجاب’ ہریانہ’ چنڈی گڑھ اور مغربی اترپردیش کے کئی علاقوں اور راجستھان اور مغربی اترپردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانہ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے 16اور 18اپریل کو مغربی ہمالیائی علاقے کے کچھ علاقوں میں بھاری بارش کی وارننگ دی ہے ۔ پنجاب ’ ہریانہ’ چنڈی گڑھ اور دہلی میں بھی رک رک کر تیز بارش کا امکان ہے ۔ جموں و کشمیر ’ ہماچل پردیش’ اتراکھنڈ’ پنجاب ’ ہریانہ ’ چنڈی گڑھ اور مغربی اترپردیش میں 80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک آندھی کے ساتھ بجلی چمکنے اور زالہ باری کا خدشہ ہے ۔ راجستھان اور مغربی اترپردیش میں بھی 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img