ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

صورہ میں پُر اسرار دھماکہ

سرینگر/آنچار صورہ سرینگر میں پُر اسرار دھماکہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے اور اُنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق آنچار صورہ میں سوموار کے شام کو اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں زور دار دھماکہ کی آواز سنائی دی۔ نمائندے آس پاس موجود لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچ گئے اور اُن کے پیرون تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب انہوںنے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کو زخمی حالت میں پایا۔ نمائندے نے بتایا کہ فاروق احمد میر ساکنہ آنچار صورہ کے رہائشی مکان میں یہ پُرا سرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مالک مکان ، تین بچے اور ایک خاتون سلیمہ سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی افراد کو فوری طورپر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکہ کیسے ہوا اس سلسلے میں پولیس کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات ہورہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی کثیر تعداد جائے موقع پر پہنچ گئی ہے تاہم پولیس نے اس پورے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img