وجین لندن شیئر بازار کی لسٹنگ تقریب میں شامل ہوسکتے ہیں

وجین لندن شیئر بازار کی لسٹنگ تقریب میں شامل ہوسکتے ہیں

تھرواننت پورم، 8اپریل  :  کیرالہ کے وزیراعلی پنارئی وجین آئندہ 17مئی کو لندن شیئر بازار میں منعقدہ کے آئی آئی ایف بی مسالحہ بونڈ کی لسٹنگ تقریب میں شامل ہوسکتے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لندن شےئر بازار کی طر ف سے مسٹر وجین کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے اور وزیراعلی کا دفتر مرکزی حکومت سے مسٹر وجین کے برطانیہ کے دورہ کے لئے جلد ہی اجازت مانگے گا۔ اگر مرکزی حکومت سے اجازت مل جاتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی ہندستانی وزیراعلی لندن شےئر بازار کی لسٹنگ تقریب میں شامل ہوگا۔
خیال رہے کہ کیرالہ حکومت کے زیرکنٹرول کیرالہ انفراسٹرکچر فنڈ بورڈ (کے آئی آئی ایف بی) کے 2150کروڑ روپے کے مسالحہ بونڈ انٹرنیشنل سیکورٹیز مارکٹ میں درج فہرست کئے جائیں گے۔
اس درمیان اپوزیشن پارٹی کے لیڈر رمیش چینی تلا نے نے آئی آئی ایف بی کے ذریعہ پیسہ حاصل کرنے کی سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ اس سے کناڈائی پنشن فنڈ (سی ڈی پی کیو) اور گھپلہ باز ایس این سی لولین کے درمیان راست تعلقات ثابت کرنے کے کافی اشارے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس این سی لولین کیرالہ میں 1995کے ہائیڈرولک گھپلہ میں شامل تھا اور اس وقت مسٹر وجین ای کے نائنار حکومت میں بجلی کے وزیر تھے۔
یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.