ماسکو،8اپریل : کناڈا حکومت کے مجوزہ سیکولر بل کے تئیں لوگوں نے احتجاج ظاہر کرتے ہوئے کیوبیک صوبہ میں مظاہرہ کیا۔
بل میں سرکاری ملازمین پر مذہب کے علامتی نشان والے کپڑے پہننے پر روک لگائے جانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔
جرنل ڈو موٹریل میڈیا کے مطابق اسلامی حجاب، عیسائی کراس نشان اور سکھ دستار اس پابندی کے تحت آ ئیں گے، جس کے خلاف مسلم فرقہ اور دیگر کئی مذہبی اقلیتوں نے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا۔
مظاہرین کے مطابق یہ بل اسلام کے خلاف ہے اور حجاب پہننے والی خواتین کے ساتھ تفریق ہے۔
اسپوتنک۔