بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

میر واعظ دہلی روانہ ،این آئی اے کے سامنے ہونگے پیش

سرینگر:حریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سوموار کی علی الصبح قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے پیش ہونے کےلئے دہلی روانہ ہوئے ۔این آئی اے نے میر واعظ کے نام مبینہ فنڈ نگ کیس کے سلسلے میں تین نوٹس جاری کئے تھے ۔

اس سے قبل میر واعظ عمر فاروق نے این آئی اے کی دو نوٹس کا اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب دیکر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور سرینگر میں مذکورہ تحقیقاتی ایجنسی کو تعاﺅن دینے کی بات کہی تھی ۔تاہم تیسری نوٹس میں این آئی اے نے میر واعظ کے خدشات کو دور کرکے کہا تھا کہ دہلی میں اُنکی سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔

میر واعظ نے گذشتہ روز ایکزیکٹیو اجلاس میں این آئی اے کے سامنے حاضر ہونے کافیصلہ لیا اور اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا تھا کہ میر واعظ کے ہمراہ ایکزیکٹیو اراکین جن میں پروفیسر عبدالغنی بٹ ،بلال غنی لون اور مسرور انصاری شامل ہیں ، بھی ساتھ جائیں گے ۔

میر واعظ نے دہلی روانگی سے قبل لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ امن وامان کو برقرار رکھیں اور این آئی اے سمن کا کوئی ردِ عمل ظاہر نہ کریں ۔یاد رہے کہ فروری میں این آئی اے نے میر واعظ عمر فاروق کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا تھا ،جہاں میر واعظ سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی جبکہ اُنکی رہائش گاہ پر نصب مواصلاتی نظام کو ضبط کیا گیا تھا ۔

معلوم ہوا ہے کہ آج ساڑھے 10بجے میر واعظ سے این آئی اے کے دفتر واقع نئی دہلی میں مبینہ فنڈ نگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائیگی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img