متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو یو اے ای کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز’ زائد میڈل ‘ سے نوازا جائے گا۔ ملکی صدور، بادشاہوں اور سربراہان کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو امارات اور ہندوستان کے درمیان رشتوں کو فروغ دینے کے لئے دیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
وزیر اعظم مودی کو اپنا ’ عزیز دوست‘ بتاتے ہوئے ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان نے کہا کہ یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے دوستی اور مشترکہ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے میں مودی کے کردار کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو۔ فوٹو کریڈٹ خلیج ٹائمس ڈاٹ کام