بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

عذاب الٰہی کی وجوہات ۔۔۔ ۔۔۔۔ ایک رپورٹ

قوم لُوط کی تباہی اور ان پر عذاب الٰہی کی وجہ سے تو سب آگاہ ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے یورپ کا ایک قدیم شہر جو اپنے وقت کے جدید شہروں میں شمار ہوتا تھا قوم لُوط کی طرح ہی اخلاق باختگی کا شکار ہو کر عذاب الٰہی سےہمکنار ہوا۔موجودہ ملک اٹلی کے علاقے کمپانیہ میں ناپولی کے نزدیک واقع پومپئی ایک قدیم شہر تھا جو2ہزار سال قبل اپنے عروج پر تھا۔ ماہرین نے اس شہر کی تباہی کی وجہ ویسوویوس نامی آتش فشاں پہاڑ کا پھٹنا بتایا ہےجس سے اس قدر لاوہ اور راکھ نکلی تھی کہ یہ شہراپنے باسیوں سمیت20فٹ راکھ کے نیچے دفن ہو گیاتھا۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کھدائی کر کے پومپئی شہرکے آثار دریافت کر لئے ہیں جن کی دیواروں پر اس قدیم زمانے کی زبان میں کچھ تحریریں موجود تھیں۔ ان تحریروں کا ترجمہ کر لیا گیا ہے جس سے ایسا انکشاف ہوا ہے جس نے اس شہر پر عذاب الٰہی نازل ہونے کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔ دو ہزار سال قبل لاوے اور راکھ میں دبنےوالے اس شہر کی جب دریافت کی گئی تو کھدائی کے بعد ماہرین آثار قدیمہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کہ لوگ مردہ حالت میں محفوظ ہیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ خدا نے اخلاق باختہ حرکتیں کرنے والی قوم کو آنے والی دنیا کیلئے نشان عبرت بنا دیا ہو۔ ماہرین کی ترجمہ کی گئی عبارتوں کے مطابق دیواروں پر کندہ تحریریں دراصل اس قوم کے چند شاعروں کی شاعری ہے جو انہوں نے فطرت کے اصولوں کے خلاف عمل کے حق میں کی تھی ۔دیواروں پر تحریر دیگر فقرے بھی اسی نوعیت کے شرمناک اور انسانیت سوز تھے جن سے پومپئی کے باسیوں کی اخلاقی گراوٹ اور جنسی رجحان کا اندازہ ہوتا ہے اور اس سے ان پر آنے والے عذاب کی بھی وجہ بخوبی سمجھ آتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img