جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

جنوبی برازیل میں تباہ کن طوفان سے 100 افراد ہلاک، ایک لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا

ساؤ پالو: جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ریکارڈ بارش اور سیلاب سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں یا ان کو کافی نقصان پہنچا۔
مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کنفیڈریشن آف میونسپلٹیز نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ریاست میں ندیوں اور سیلاب نے تقریباً 10 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور تقریباً دو لاکھ باشندوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔
فیڈریشن کے مطابق سول پروٹیکشن ایجنسی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، 29 اپریل کو ریاست کی بدترین موسم سے متعلق تباہی کے بعد سے ہر قسم کے تقریباً 99800 مکانات کو کلی یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.