آج کی دنیا

آج کی دنیا

٭حکیم غلام حسن

٭….آج کی دنیا پر ظالم وجابر لوگ مسلط ہو گئے ہیں ٭….آج دنیا ظلم وجبر سے لرزتی ہے ٭….آج دنیا بدامنی اور بے اطمینانی کی شکار ہے ٭….آج دنیا جنگ وجدل کی آماجگاہ ہے ٭….آج دنیا گولہ بارود سے آگ برساتی ہے ٭….آج ایٹم کا خوف دلوں پر طاری ہے ٭….آج دنیا نے خدا سے سیاست چھین لی ہے ٭….آج دنیا نے معاشیات پر قبضہ جما لیا ہے ٭….آج سودی نظام نے زندگی کو جکڑ لیا ہے ٭….آج ٹیلی وژن اور فحش لٹریچر نے بے حیائی کو عروج دیا ہے ٭….آج تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل بن گیا ہے ٭….آج بے کاری نے جوانوں کو بے راہ بنا دیا ہے ٭….آج موبائل نے نوجوانوں کو جنسی خواہشات میں مبتلا کر دیا ہے ٭….آج ملاوٹ نے انسانی زندگی پر ڈاکہ ڈال دیا ہے ٭….آج مادہ پرست تصورات نے انسان کو بھیڑیا بنا رکھا ہے ٭….آج مہنگائی نے انسان کی کمر توڑ ڈالی ہے ٭….آج شادی بیاہ جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ٭….آج انسانی اقدار پامال ہو رہے ہیں ٭….آج دنیا کی عدالتیں سیاست دانوں کے ماتحت ہیں ٭….آج دہائیوں سے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل حل طلب ہیں ٭….آج سرکاری ملازمتیں شادی،مم بیاہ کے لیے لازمی بنائی گئی ہیں ٭….آج مسلم حکومتیں یورپ کی نظروں میں خار بیٹھی ہوئی ہیں ٭….آج شیعہ سنی کے نام پر آپس میں مسلمانوں کو لڑاکر کمزور کیا جا رہا ہے ٭….آج مسلمان اور اسلامی حکومتیں اسلامی تعلیمات پر متحد ہو جاتیں تو مغلوبانہ پوزیشن کے بجائے غالبانہ پیغام لے کر سرخ رو ہوتیں۔

صاحب تحریر سرینگر کے ایک دیرینہ و بزرگ رکن جماعت اسلامی جموں وکشمیر ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published.