ہفتہ, دسمبر ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

الیکشن کمیشن کے مخصوص ایس او پیز کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ لازمی ہے: ضلع مجسٹریٹ پلوامہ

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے ہفتے کے روز کہا کہ ضلع میں دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندیوں کو انتخابی مہم کے آخری 72 اور 48 آخری گھنٹوں کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مخصوص ایس او پیز کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے احکامات باقی اضلاع نے بھی جاری کئے ہیں۔
بتادیں کہ حکام نے ضلع میں ہفتے کی شام 6 بجے سے 13 مئی تک دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کی ہیں۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر دفعہ 144 نافذ کرنے کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا: ‘الیکشن کمیشن آف انڈیا کی گائیڈ لائنز انتخابی مہم کے آخری 72 گھنٹوں اور آخری 48 گھنٹوں کے لئے مخصوص ایس او پیز کو لازمی قرار دیتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 126 اور سیکشن 130 کے تحت ایس او پیز ایڈیشن 2 پیرا4.1.1, 4.1.2, 4.1.3 دفعہ 144 کے احکامات جاری کرنے حق دیتا ہے’۔
ضلع مجسٹریٹ نے پوسٹ میں کہا کہ ایسے احکامات باقی اضلاع نے بھی جاری کئے ہیں جہاں پولنگ ہوئی ہے یا ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ان پابندیوں کا اطلاق مہم سے متعلق مخصوص سرگرمیوں کے لئے ہے اور پابندیوں کا تعلق صرف مخصوص نکات سے ہے نہ کہ عام پابندیوں کے متعلق ہے’۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ضلع میں ہفتے کی شام 6 بجے سے 13 مئی تک دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ رہیں گی۔واضح رہے کہ ضلع پلوامہ سری نگر لوک سبھا سیٹ کا ایک حصہ ہے جس کے لئے 13 مئی کو پولنگ ہوگی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img