سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعہ کی رات دیر گئے قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹیمپو نے بھیڑ بکریوں کے ایک ریوڑ کو کچل کر کم سے کم 60 کو ہلاک جبکہ زائد از 40 کو زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے ریڈونی علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک تیز رفتار ٹیمپو نے بھیڑ بکریوں کے ایک ریوڑ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم سے کم 60 بھیڑ ہلاک جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں دو افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت ریاض احمد ولد محمد اشرف ساکن لمار اور نذیر احمد ساکن گنگدار ملار کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔





