جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
17 C
Srinagar
ہوم بلاگ صفحہ 1805

ممبئی شمال سے کانگریس کی امیدوار ہوں گی ارمیلا ماتونڈکر

نئی دہلی، 29 مارچ :  کانگریس نے فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈكر کو ممبئی ( شمال) لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سینٹرل الیکشن کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے جمعہ کو یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
قابل ذکر ہے کہ فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈكر 27 مارچ کو کانگریس میں شامل ہوئی تھیں، اور اسی وقت سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پارٹی انہيں انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے

(یو این آئي)

بھوپال کی آواز بننے آیا ہوں : دگوجے سنگھ

بھوپال، 29 مارچ  : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے بھوپال سے لوک سبھا امیدوار دگوجے سنگھ نے دارالحکومت کے لوگوں سے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی کے طور پر تقریبا ایک دہائی کا طویل وقت یہاں کے عوام کے ساتھ گذارا اور اب ایک بار مرتبہ پھر دارالحکومت کے عوام کی آواز بننے ان کے درمیان آیا ہوں ۔
مسٹر سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ اپنے 40 سال سے زیادہ کی سیاسی زندگی میں انہوں نے وزیر اعلی کے طور پر ایک دہائی اور کانگریس کے سپاہی کے طور پر برسوں بھوپال کے عوام کے ساتھ گذارے ہیں۔ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر بھوپال کے عوام کی آواز بننے کے لئے وہ کانگریس کی طرف سے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی امیدیں پورا کرنے ،خواتین کی حفاظت اور عام آدمی کی آمدنی دوگنی کرنے کے وعدے کے ساتھ بھوپال میں کام کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہ چار ماہ کی کمل ناتھ حکومت
نے کسانوں ، خواتین اور نوجوانوں کے لئے اپنی قوت ارادی دکھائی ہے، اسے لاگو کرنے کے لئے وہ پرعزم ہیں ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ انتخابات بے روزگاری اور خوشحالی، نفرت اور بھائی چارے، باہمی تعصب اور قومی یکجہتی، جملوں اور حقیقی وعدوں کے درمیان ہے۔ انہوں نے خود كوبھوپال سے امیدوار بنانے پر پارٹی صدر راہل گاندھی اور پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔
ریاست کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی نےگزشتہ روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں مسٹر سنگھ پر ان کے وزیر اعلیٰ کے مدت کا ر میں ریاست کی ترقی روکنے اور کئی منصوبوں میں روڑے اٹكانے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد مسٹر سنگھ کے یہ ٹویٹ سامنے آئے ہیں۔
یواین آئی

روس میں زلزلے کے زوردار جھٹکے

ماسکو، 29 مارچ  :  روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا کے مشرقی ساحل پرجمعہ کے روز زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 تھی ۔
روسی سائنس اکیڈمی کے مقامی جیولوجیکل سروے سینٹر نے آج یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے ماہرارضیات نے بتایا کہ اسی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 4.7 شدت والے زلزلے کے دیگر جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
جیولوجیکل سروے سینٹر نے کہا’’جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز پٹروپاولووسك ۔كامچٹسكي سے 300 کلومیٹر دور جنوب میں زمین کی سطح سے تقریبا 40 کلو میٹر نیچے تھا۔
اسپو

 

موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے درمیان گہرا تعلق: گتیریش

اقوام متحدہ، 29 مارچ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیریش نے موسمیاتی تبدیلی کو قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے درمیان نمایاں تعلق ہے۔

مسٹر گتیریش نے عالمی موسمیاتی تنظیم کی سالانہ رپورٹ جاری ہونے کے موقع پر جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا کہ "یہ واضح ہے کہ قدرتی آفات بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سبب بن رہی ہیں اور یہ نقل مکانی لامحالہ در بدری میں اضافہ کرے گا۔ ساتھ ہی پیداوری اور زراعت پر اثر ڈالتے ہوئے یہ قحط سالی کا سبب بنے گا اور سماجی عدم استحکام کا عنصر پیدا کرے گا”۔
انہوں نے کہا کہ "میں فرانسیسی انقلاب سے پہلے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کچھ دلچسپ تجزیوں کا مطالعہ کی سفارش کرتا ہوں”۔
انہوں نے کہا کہ”میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ اس کا مطلب ہے کہ ان تمام حالات کی جڑ موسمیاتی تبدیلی تھی لیکن یہ واضح ہے کہ آب و ہوا اور سلامتی کے درمیان، آب و ہوا اور سماجی استحکام کے درمیان، موسمیات اور لوگوں کی فلاح کے درمیان بہت واضح تعلق ہوتا ہے” ۔
ژنہوا

 

چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لئے امریکہ مثبت توقع ہے: ٹرمپ

واشنگٹن، 29 مارچ  : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی مذاکرات کے تئیں مثبت توقع رکھتا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا کہ "ہم چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات اور دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے تئیں مثبت ہیں”۔
قابل ذکر ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان جمعہ کو مذاکرات ہو ں گے جس میں امریکہ کی جانب سے وزیر خزانہ اسٹیو منوچن اور امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹهائجر شامل ہوں گے، جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیر اعظم لیو کریں گے۔
اسپوتنک

 

جمنا ایکسپریس وے پر بھیانک سڑک حادثہ، بس پر سوار آٹھ افراد کی موت

گوتم بد ھ نگر، 29 مارچ :  اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ ضلع کے گریٹر نوئیڈا میں جمنا ایکسپریس وے پر جمعہ کی صبح ہونے والے بھیانک سڑک حادثے میں بس پر سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور تقریبا 30 افراد زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بس آگرہ سے نوئیڈا کی طرف آ رہی تھی۔ گریٹر نوئیڈا میں ربوپورہ تھانہ علاقہ میں صبح تقریبا پانچ بجے تیز رفتار بس جمنا ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی تقریبا 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ بس میں 40 سے زائد افراد کے سوار ہونے کی اطلاع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔
یو این آئی

 

بی جے پی 2014 کے مقابلے زیادہ بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی: مودی

نئی دہلی، 29 مارچ :  وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہ اعتماد ظاہر کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 2019 کا لوک سبھا الیکشن2014 کے مقابلے میں زیادہ بڑی اکثریت سے جیتے گی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو اس انتخاب میں 300 سے زائد سیٹیں ملیں گی۔
وزیر اعظم نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ” مجھے یقین ہے کہ اس بار بی جے پی 2014 کے مقابلے بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ ایک امکان ہو سکتا ہے کہ 2024 میں ایک مضبوط اپوزیشن ہوں لیکن 2019 میں ایسا نہیں ہے۔ ملک نے ہمیں اقتدار میں لانے کا من بنا لیا ہے”۔
مسٹر مودی نے اپوزیشن ‘مهاگٹھ بندھن’ پر کہا کہ ” ملک کے لوگ اتحاد کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔ ‘مهاگٹھ بندھن’ 2014 کے مقابلے مزید پھیل گیا ہے۔ ملک کے لوگ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ این ڈی اے کو اس انتخاب میں 300 سے زائد سیٹیں حاصل ہوں گی”۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی ملک کی ترقی میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔
انهوں نے کہا کہ ” ہم نے گزشتہ 5 سالوں میں جو بھی کامیابی سے کام کئے، یہ ہم پر اعتماد رکھنے والے ہندوستانیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا” ۔
انہوں نے کہا کہ "لوگوں کی رضامندی یہ ظاہرکرتی ہے کہ ہم بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے اور جیسا کہ میں سیاست کے بارے میں سمجھتا ہوں، لوگ سمجھ گئے ہیں کہ مودی ان کے لئے کیا کر سکتے ہیں، ہماری حکومت کیا تبدیلی لا سکتی ہے، بی جے پی کس طرح ملک کی پیش رفت میں مدد کر سکتی ہے”۔
یو این آئي

 

غریبوں کا مذاق اڑانے کے لئے مودی معافی مانگیں:کانگریس

نئی دہلی‘ 28مارچ :  کانگریس کی کم از کم آمدنی ضمانت اسکیم ’نیائے‘ پر وزیر اعظم مودی کے طنز کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے غریبوں کی مفلسی کا مذاق اڑایا ہے جس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ نیائے اسکیم کانگریس کی غربت کو ختم کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم ہے جس کے تحت غریب خاندان کے خواتین کے کھاتے میں ہر سال 72 ہزار روپے جمع ہونے ہیں ۔ ملک کے ہر غریب خاندان کو اس اسکیم کے تحت ہر ماہ چھ ہزار روپے دئے جانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کرکے غریبوں کو گہرا زخم دینے والے مسٹر مودی نے اب غریبوں کے بہبود کے لئے نیائے اسکیم کا تالی بجابجا کر مذاق اڑایا ہے۔ ملک کے غریبوں کے لئے بنائی گئی اس اسکیم کی مخالفت کرکے وہ غریبوں کے پیٹ پر لات مارنے کا کام کررہے ہیں۔ اس اسکیم کا مذاق اڑا کر انہوں نے ملک کے 25 کروڑ غریبوں کی مفلسی کا مذاق اڑایا ہے۔ اس کے لئے وزیر اعظم کو معافی مانگنی چاہئے۔
خیال رہے کہ مسٹر مودی نے اترپردیش کے میرٹھ میں آج کانگریس کی نیائے اسکیم پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی حکومت نے بینک کھاتے کھلوائے تو کچھ عقلمند لوگ کہتے تھے کہ ملک میں بینک ہی نہیں ہے کھاتے کھلوانے سے کیا ہوگا اور آج وہی کھاتوں میں پیسے ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔
یو این آئ

Election Posted at: Mar 28 2019 3:58PM پنجاب کے رکن پارلیمنٹ ہرندر خالصہ بی جےپی میں شامل

نئی دہلی ،28مارچ : پنجاب کےفتح گڑھ صاحب سے رکن پارلیمنٹ ہرندر خالصہ جمعرات کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)میں شامل ہوگئے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں وزیر خارئی ارون جیٹلی،بی جےپی کے پارٹی جنرل سکریٹری رام لال اور شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے انہیں بی جے پی کی رکنیت کی پرچی سونپی اور شال اور پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر خالصہ2014میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے تھے لیکن تین ماہ بعد ہی انہیں پارٹی سے برخاست کردیاگیا اور وہ ایوان میں ناوابستہ رکن کے طورپر رہے۔مسٹر خالصہ 1974بیچ کے انڈین فارن سروسز کے افسر تھے اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تعیناتی کے دوران 1984کے سکھ دنگوں سے دل برداشتہ ہوکر انہوں نے نوکری سے استعفی دے دیا تھا۔
مسٹر خالصہ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں بی جےپی میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس وقت ملک میں صرف ایک ہی پارٹی ہے جو ہندوستان کو صحیح سمت میں لے جارہی ہے۔باقی پارٹیاں کچھ بھی کہنے اورکرنے کےلئے تیار ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے پانچ سال میں جو کرشمہ کردکھایاہے،اس سے نہ صرف وہ بلکہ بنجاب کے عوام متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کےلئے کوئی ٹکٹ نہیں مانگ رہے ہیں اور بی جےپی میں صرف ایک کارکن کے طورپر شامل ہوئے ہیں۔پارٹی جو بھی کام دے گی،اسے پوری ایمانداری اور لگن سے کریں گے۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ مسٹر خالصہ کے والد مسٹر گوپال سنگھ خالصہ نےڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے نزدیکی ساتھی کے طورپر کام کیاتھا۔وہ 1937میں پہلی بار پنجاب اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے اور 1952میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رہے تھے۔مسٹر خالصہ دلت طبقے سے آتے ہیں اور اپنے سماج کے لئے انہوں نے خوب کام کیاہے۔
یواین آئی

 

کانگریس سے نجات کے بعد ہی ملک سےغربت کا خاتمہ ممکن : مودی

میرٹھ: 28 مارچ :  وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے غربت کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب کانگریس کا مکمل طور سے صفایا ہوجائے۔
اترپردیش کے میرٹھ میں عوامی ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ غریبوں نے کانگریس سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیز ملک سے غریبی اسی وقت ختم ہوگی جب کانگریس کا مکمل طور سے صفایا ہوجائے۔
مسٹر مودی نےکہا کہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی کانگریس کی ایک لمبی اور قدیم تاریخ ہے کانگریس ہی مرکزی میں چودھری چرن سنگھ کی حکومت گرانے کی ذمہ دار تھی۔وزیر اعظم نے کہا کانگریس ابتدا سے ہی غریبی کے خاتمے کا نعرہ دیتی رہی ہے’’ جب میں چھوٹا تھا اس وقت میں نے اندرا جی کے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ سنا تھا‘‘ لیکن غریبوں سے دھوکہ دہی کانگریس کا پرانا مشغلہ رہا ہے۔
یواین آئی۔