Election Posted at: Mar 28 2019 3:58PM پنجاب کے رکن پارلیمنٹ ہرندر خالصہ بی جےپی میں شامل

Election Posted at: Mar 28 2019 3:58PM پنجاب کے رکن پارلیمنٹ ہرندر خالصہ بی جےپی میں شامل

نئی دہلی ،28مارچ : پنجاب کےفتح گڑھ صاحب سے رکن پارلیمنٹ ہرندر خالصہ جمعرات کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)میں شامل ہوگئے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں وزیر خارئی ارون جیٹلی،بی جےپی کے پارٹی جنرل سکریٹری رام لال اور شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے انہیں بی جے پی کی رکنیت کی پرچی سونپی اور شال اور پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر خالصہ2014میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے تھے لیکن تین ماہ بعد ہی انہیں پارٹی سے برخاست کردیاگیا اور وہ ایوان میں ناوابستہ رکن کے طورپر رہے۔مسٹر خالصہ 1974بیچ کے انڈین فارن سروسز کے افسر تھے اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تعیناتی کے دوران 1984کے سکھ دنگوں سے دل برداشتہ ہوکر انہوں نے نوکری سے استعفی دے دیا تھا۔
مسٹر خالصہ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں بی جےپی میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس وقت ملک میں صرف ایک ہی پارٹی ہے جو ہندوستان کو صحیح سمت میں لے جارہی ہے۔باقی پارٹیاں کچھ بھی کہنے اورکرنے کےلئے تیار ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے پانچ سال میں جو کرشمہ کردکھایاہے،اس سے نہ صرف وہ بلکہ بنجاب کے عوام متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کےلئے کوئی ٹکٹ نہیں مانگ رہے ہیں اور بی جےپی میں صرف ایک کارکن کے طورپر شامل ہوئے ہیں۔پارٹی جو بھی کام دے گی،اسے پوری ایمانداری اور لگن سے کریں گے۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ مسٹر خالصہ کے والد مسٹر گوپال سنگھ خالصہ نےڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے نزدیکی ساتھی کے طورپر کام کیاتھا۔وہ 1937میں پہلی بار پنجاب اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے اور 1952میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رہے تھے۔مسٹر خالصہ دلت طبقے سے آتے ہیں اور اپنے سماج کے لئے انہوں نے خوب کام کیاہے۔
یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.