اقوام متحدہ، 29 مارچ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیریش نے موسمیاتی تبدیلی کو قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے درمیان نمایاں تعلق ہے۔
مسٹر گتیریش نے عالمی موسمیاتی تنظیم کی سالانہ رپورٹ جاری ہونے کے موقع پر جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا کہ "یہ واضح ہے کہ قدرتی آفات بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سبب بن رہی ہیں اور یہ نقل مکانی لامحالہ در بدری میں اضافہ کرے گا۔ ساتھ ہی پیداوری اور زراعت پر اثر ڈالتے ہوئے یہ قحط سالی کا سبب بنے گا اور سماجی عدم استحکام کا عنصر پیدا کرے گا”۔
انہوں نے کہا کہ "میں فرانسیسی انقلاب سے پہلے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کچھ دلچسپ تجزیوں کا مطالعہ کی سفارش کرتا ہوں”۔
انہوں نے کہا کہ”میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ اس کا مطلب ہے کہ ان تمام حالات کی جڑ موسمیاتی تبدیلی تھی لیکن یہ واضح ہے کہ آب و ہوا اور سلامتی کے درمیان، آب و ہوا اور سماجی استحکام کے درمیان، موسمیات اور لوگوں کی فلاح کے درمیان بہت واضح تعلق ہوتا ہے” ۔
ژنہوا