بدھ, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر اور لداخ میں 10 ویں اور 11 ویں جماعت کے آج کے امتحانات ملتوی

سری نگر،: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن( بی او ایس ای) نے بدھ کے روز ضلع ڈوڈہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 10 ستمبر کو ہونے والے 10ویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ان پرچوں کے امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امن کی خلاف ورزی، امن و امان کے خدشات اور ممکنہ غیر قانونی اجتماعات کے پیش نظر حکام نے ضلع ڈوڈہ میں منگل کو دفعہ بی این ایس ایس 163 کے تحت امتناعی پابندیاں نافذ کی ہیں۔


بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع ڈوڈہ میں امن و امان کی خرابی اور عوامی نقل و حرکت اور نقل و حمل پر پابندیاں عائد ہونے کے پیش نظر، جموں و کشمیر اور لداخ میں 10 ستمبر کو ہونے والے 10ویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ان پرچوں کے امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔حکام نے یہ اقدام طلبا اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ میں منگل کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے، جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس جھڑپ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img