جمعہ, ستمبر 11, 2026
30 C
Srinagar

میرواعظِ کشمیر آج نئی دہلی میں ایرانی صدر کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کریں گے

سری نگر، 11 ستمبر : ہندوستان میں تعینات ایرانی سفیر کی دعوت پر میرواعظ عمر فاروق آج نئی دہلی روانہ ہوگئے، جہاں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست میں شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دارالحکومت میں موجود ہیں۔

ایک بیان کے مطابق مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور دیگر معزز شخصیات کے ساتھ یہ خصوصی نشست اسلامی جمہوریہ ایران کے ہندوستان میں سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ پروگرام آج بعد ازاں نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس کے بعد عشائیے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img