جمعہ, ستمبر 11, 2026
30 C
Srinagar

شوپیاں کے سیب کے باغ میں ریچھ نے شخص پر حملہ کر کے زخمی کر دیا

سری نگر، 11 ستمبر: جمعہ کے روز شوپیاں ضلع کے سیدو علاقے میں ایک سیب کے باغ میں جنگلی ریچھ کے حملے میں 40 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ادارے کشمیر نیوز آبزرور (KNO) کو بتایا کہ سیدو، شوپیاں میں سیب کے باغ کے اندر مذکورہ شخص پر جنگلی ریچھ نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) شوپیاں منتقل کیا گیا۔

زخمی شخص کی شناخت صادق احمد ٹھوکر (40) ولد عبدالرحمٰن، ساکن سیدو، کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img