لیہہ میں درجۂ حرارت منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، پہلگام اور گلمرگ میں پارہ ایک ڈگری سے نیچے
سرینگر: وادیٔ کشمیر میں شوپیاں سب سے سرد مقام رہا، جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لداخ کے لیہہ میں درجۂ حرارت منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
اہم سیاحتی مقامات میں پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گلمرگ اور سونہ مرگ میں بالترتیب 0.6 اور 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت درج کیا گیا۔
سرینگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں پارہ 2.6 ڈگری اور کپواڑہ میں 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
سرینگر ایئرپورٹ پر کم سے کم درجۂ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اونتی پورہ اور بڈگام میں بالترتیب 1 اور 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت درج کیا گیا۔
پلوامہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پانپور کے کونِ بل علاقے میں یہ 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں بالترتیب 4.2 اور 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جموں ڈویژن میں جموں شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کٹھوعہ اور جموں ایئرپورٹ پر بالترتیب 15.2 اور 16.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت درج کیا گیا۔
بانہال میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھدرواہ میں یہ 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ راجوری میں پارہ 7.6 ڈگری اور کشتواڑ میں 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔لداخ میں لیہہ کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





