پیر, اکتوبر 26, 2026
22.3 C
Srinagar

کابینہ میں ردوبدل سے قبل تمام وزراء نے استعفے پیش کر دیے، حتمی فیصلہ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کریں گے

سرینگر،: نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کی کابینہ میں ردوبدل سے قبل تمام وزراء نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔

ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے تمام پانچ وزراء نے اپنے استعفے کے خطوط وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کے حوالے کر دیے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ وزراء نے اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں اور اب یہ وزیرِ اعلیٰ پر منحصر ہے کہ وہ ان کے استعفے منظور کرتے ہیں یا انہیں لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر، لوک بھون، بھیجتے ہیں۔

ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ استعفے پیش کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ متعلقہ وزراء کو کابینہ میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا یا انہیں عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

ان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ ہی حتمی فیصلہ کریں گے کہ کن وزراء کے استعفے لوک بھون بھیجے جائیں گے اور کن وزراء کو کابینہ میں برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرینگر کے لوک بھون میں تین سے چار اراکینِ اسمبلی کو وزارتی عہدوں کا حلف دلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ میں ردوبدل کے دوران زیادہ سے زیادہ ایک موجودہ وزیر کو کابینہ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔

(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img