جمعرات, ستمبر 3, 2026
27.8 C
Srinagar

 جموں کے کاناچک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی درانداز گرفتار

جموں، 3 ستمبر: جمعرات کی صبح جموں کے کاناچک سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو 44 بٹالین بی ایس ایف کے اہلکاروں نے صبح کے اوقات میں بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) سوہن کے قریب گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد شخص کو بی ایس ایف کی تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار شخص سے فی الحال پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ اس کی شناخت، سرحد عبور کرکے داخل ہونے کے مقصد اور دیگر متعلقہ تفصیلات کا پتہ لگایا جاسکے۔

(کے این او)


Popular Categories

spot_imgspot_img