جمعرات, ستمبر 3, 2026
25.2 C
Srinagar

خانیار سرینگر میں دکان سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے بعد نوجوان جاں بحق

سرینگر، 3 ستمبر: سرینگر کے خانیار علاقے میں شیراز چوک کے مقام پر جمعرات کو موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک قریبی دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص بجاج پلسر موٹر سائیکل، رجسٹریشن نمبر JK13F-2915 پر سوار تھا، جب بظاہر اس کا موٹر سائیکل پر سے کنٹرول ختم ہوگیا اور وہ قریب واقع ایک دکان سے جا ٹکرایا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شخص شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

متوفی کی شناخت بعد میں الطاف حسین دادید (28) ساکن سنگروانی، پلوامہ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img