بدھ, جنوری ۱۴, ۲۰۲۶
9.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر: دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، 84 فیصد طلبا کامیاب

سری نگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کی صبح دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں زائد از 94 ہزار طلبا نے حصہ لیا تھا جن میں سے 84 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بورڈ حکام نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات میں 84.04 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 نومبر 2025 سے شروع ہونے والے ان امتحانات میں 94 ہزار سے زیادہ طلبا نے حصہ لیا تھا اور امتحانات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بورڈ خطے میں کل 9سو 94 امتحانی مراکز قائم کئے تھے۔

بورڈ کے مطابق کشمیر ڈویژن کے دس اضلاع سے 68,804 امیدوار اور جموں کے سرمائی زون کے علاقوں کے آٹھ اضلاع کے 25,224 طلبا جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل سے کم از کم 660 طلبا اور ضلع لیہہ کے 95 طلباء نے بھی دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے 10 ویں، 11 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے نصاب میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔

بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں کے ساتھ ساتھ نمائندگان کے سربراہان کی سفارشات کے بعد لیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img