پیر, مارچ ۲, ۲۰۲۶
13.8 C
Srinagar

کویت میں امریکی لڑاکا طیارے دوستانہ فائرنگ کا نشانہ بنے: سینٹ کام

USA
،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ تین امریکی ایف-15 ای سٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تباہ ہو گئے۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جب آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے دوران کویتی فضائی دفاع نے غلطی سے امریکی طیاروں کو نشانہ بنا دیا۔بیان کے مطابق تمام چھ فضائی اہلکاروں نے بروقت ایجیکٹ کیا، انھیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

امریکہ کے مطابق کویت نے اس واقعے کی ذمہ داری تسلیم کی ہے جبکہ امریکہ نے کویتی دفاعی فورسز کی کوششوں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔یو ایس سینٹ کام نے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔

USA
،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہتیھاروں کے ماہر کرس پارٹرج کے مطابق ایف-15 ای سٹرائیک ایگل ایک ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی دونوں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موجودہ تنازع میں یہ طیارے غالباً دفاعی فضائی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاکہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک سکیں۔

اس مقصد کے لیے یہ طیارے ہیٹ-سیکنگ میزائلز، طویل فاصلے کے میزائلز، یا قریب ہونے کی صورت میں گنز استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس لیزر گائیڈڈ راکٹس جیسے دیگر ہتھیار بھی موجود ہیں۔’جنگی ماحول میں، جہاں ہر طرف ’گرم دھات‘ فضا میں اڑ رہی ہو، اس طرح کے واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img