بدھ, مارچ ۱۱, ۲۰۲۶
12 C
Srinagar

ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکہ جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ کی تنبیہ

سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں دو نئے دھماکے سنے گئے۔اس سے پہلے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے سے 2 ڈرون ٹکرانے کے بعد محدود آگ لگ گئی تھی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، عمارت خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ردعمل جلد دکھائی دے گا، ردعمل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی بدلہ شامل ہوگا۔

بحرین میں ایرانی حملے میں امریکی فضائی اڈہ تباہ: ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ

ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ بحرین میں ایک ایرانی حملے کے نتیجے میں امریکی فضائی اڈہ تباہ ہو گیا ہے۔

پاسدران انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی فارس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں راکٹس کو دور دراز کے اہداف پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فارس کا دعویٰ ہے کہ پاسدران انقلاب کے ڈرون اور میزائل حملے میں بحرین کے علاقے شیخ عیسیٰ میں امریکی کمانڈ اور وہاں کام کرنے والے عملے کو نقصان پہنچا۔

امریکہ نے ابھی تک ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس سے قبل بحرین میں امریکہ کے زیر انتظام بحری اڈے سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا تھا۔

نیتن یاہو کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں: امریکی مبصر ٹکر کارلسن کی اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید
ٹکر کارلسن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

قدامت پسند امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ (نیتن یاہو) کو اپنے کنٹرول میں لے۔ٹکر کارلسن نیٹ ورک پر اپنی تازہ ترین پوڈکاسٹ میں ٹکر کارلسن نے کہا کہ ’معذرت کے ساتھ لیکن یہ یہود مخالفت نہیں۔ یہ ایک ایسے سربراہ مملکت ہیں جن کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں اور دنیا کی تاریخ اور قسمت بلکہ امریکہ کے مستقبل کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔‘

فاکس نیوز کے سابق میزبان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اسرائیلی حکومت کو یہ کہنا ہو گا کہ وہ انچارج نہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے اتحادی کارلسن نے فوجی کارروائی کے خلاف لابنگ کی تھی اور یہاں تک کہ کئی بار وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی تاکہ انھیں ایران پر حملے سے روکا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img