بدھ, مارچ ۱۱, ۲۰۲۶
12 C
Srinagar

منوج سنہا کا جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت پر زور

سری نگر،: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم جنگلی حیات پر جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی بر قرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔


واضح رہے کہ 3 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات منایا جاتا ہے جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو حیاتیاتی تنوع کی قدر و قیمت کا احساس دلایا جا سکے۔
منوج سنہا نے اس دن کی مناسبت سے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عالمی یوم جنگلی حیات پر مبارکباد، یہ دن ہماری زمین کے بھرپور تنوع کو منانے اور پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع ہے’۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ آئیے جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی نظام کی حفاظت اور انسانی ترقی اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں’۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img