پیر, مارچ ۱۶, ۲۰۲۶
6.3 C
Srinagar

قطر کا اقوام متحدہ کو خط: ایرانی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا

قطر نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام خط میں ایرانی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خط میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق قطر اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق 28 فروری کو ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جنھیں قطر نے کامیابی سے روک دیا۔بیان کے مطابق 28 فروری سے یکم مارچ تک ایران کی جانب سے آنے والے 92 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرونز کا پتہ لگایا گیا۔

بیان کے مطابق سنیچر کے روز یعنی 28 فروری کو ایران کی جانب سے یکے بعد دیگرے 83 بیلسٹک میزائلوں اور 12 ڈرونز سے حملہ کیا گیا تاہم پہلے سے منظور شدہ آپریشنل پلان کے مطابق ان سے نمٹا گیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق 81 میزائلوں اور 11 ڈرونز کو ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا گیا گیا تاہم دو بیلسٹک میزائل قطر کی العدید ایئربیس پہنچنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک ڈرون نے پیشگی اطلاع دینے والے ریڈار سٹیشن کو نشانہ بنایا تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قطری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سنیچر کو ملک کے مختلف حصوں سے ملبہ گرنے کی 114 اطلاعات سامنے آئیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار دیگر کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔بیان کے مطابق اتوار کی صبح مزید آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، جس سے زخمیوں کی کل تعداد 16 ہو گئی۔

بحرین میں ایرانی حملے میں امریکی فضائی اڈہ تباہ: ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ

ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ بحرین میں ایک ایرانی حملے کے نتیجے میں امریکی فضائی اڈہ تباہ ہو گیا ہے۔پاسدران انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی فارس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں راکٹس کو دور دراز کے اہداف پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فارس کا دعویٰ ہے کہ پاسدران انقلاب کے ڈرون اور میزائل حملے میں بحرین کے علاقے شیخ عیسیٰ میں امریکی کمانڈ اور وہاں کام کرنے والے عملے کو نقصان پہنچا۔

امریکہ نے ابھی تک ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس سے قبل بحرین میں امریکہ کے زیر انتظام بحری اڈے سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img