جمعرات, جنوری ۸, ۲۰۲۶
5.5 C
Srinagar

زیارت گاہوں کی ترقی و تحفظ وقف بورڈ کی ترجیحات میں شامل: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بدھ کے روز یہاں خانیار میں تاریخی پیر دستگیر صاحب(رح) درگاہ کا دورہ کیا اور وہاں حال ہی میں مکمل کئے گئے نئے ترقیاتی و بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جموں وکشمیر کی زیارت گاہوں مساجد اورخانقاہوں کی ترقی اور ان کا تحفط وقف بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وقف بورڈ سال 2022 سے کام کر رہا ہے تاکہ جو ہماری درگاہوں، زیارت گاہوں، مساجد، خانقاہوں میں سہولیات کا فقدان ہے ان کو دور کیا جائے اور زائرین کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے’۔
موصوف چیئرپرسن نے کہا: ‘بورڈ نے گذشتہ دو برسوں کے دوران تعمیراتی کاموں پر خصوصی توجہ دی اور تمام تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کی گئی’۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جتنی بھی درگاہیں ہیں ان کو دنیا میں اول درجے پرلایا جائے گا۔
موصوفہ نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ‘میڈیا نے وقف بورڈ کے کام کو لوگوں میں مثبت انداز سے پیش کیا اور لوگوں نےبھی وقف کی حوصلہ افزائی کی’۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘میں وقف کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہوں اور یہی میرے لئے سب سے اہم ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img