جمعرات, جنوری ۸, ۲۰۲۶
5.5 C
Srinagar

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منیشات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور بھاری مقدار میں چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے فقیر باغ علاقے میں ناکے کے دوران دو افراد کو دھر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدہ افراد نے اپنی شناخت نصیر احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن دود بگ چندوسہ اور محمد اشرف ملہ ولد غلام قادر ملہ ساکن دود بگ چندوسہ کے طور پر ظاہر کی۔

بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران نصیر احمد ملہ کے قبضے سے 467 گرام چرس پائوڈر جیسا مواد اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا جبکہ محمد اشرف ملہ کی تحویل سے 33 گرام چرس جیسا مواد، 7 ہزار 2 سو 40 روپیے نقدی اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چندوسہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 1/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوسٹ واگورہ کو یہ مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ فاروق احمد چوپان عرف بیٹا ولد غلام حسن چوپان ساکن وترگام نے اپنے رہائشی مکان میں غیر قانونی طور پر چرس جیسا مواد ذخیرہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ8/20 کے تحت زیر ایف آئی آر زیر نمبر2/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مکان کی تلاشی کے دوران ایگزیکٹو مجسٹریٹ واگورہ، آزاد گواہوں جن میں نمبر دار، سابق سرپنچ اور پولیسپوسٹ واگورہ کے اہلکار شامل تھے، کی موجودگی میں 7.212 کلو چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم تاحال مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس معاشرے سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img