جمعہ, جنوری ۹, ۲۰۲۶
-4.7 C
Srinagar

گاندربل میں غیر قانونی لکڑی بمعہ گاڑی ضبط، ملزم گرفتار:پولیس

سری نگر: غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف منظم کارروائیوں میں گاندربل پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ایک کھیپ اور اس کے لئے استعمال ہونے والے لوڈ کیرئر کو ضبط کیا ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گاندربل کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران وسان علاقے کے نزدیک ایک مشتبہ لوڈ کیرئر زیر رجسٹریشن نمبرJK16B – 4440 کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے غیر قانونی طور پر کاٹے گئے کیل لکڑی کے 8 لاگز بر آمد کئے گئے تاہم پولیس کو دیکھ کر ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑی کی مکمل تلاشی کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ضبط شدہ لکڑی کسی بھی قسم کے درست اجازت نامے یا قانونی دستاویزات کے بغیر منتقل کی جا رہی تھی جس کے بعد لکڑی اور گاڑی کو تحت قانون ضبط کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 4/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مسلسل اور سخت کوششوں کے بعد ملزم ارشاد احمد ڈار ولد محمد قاسم ڈار ساکن کنگن کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ گاندربل پولیس غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف منظم اور مربوط کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img