جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ کا دورہ کرکے وہاں انسداد دہشت گردی کے نظام اور یونٹوں کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران فوجی سربراہ نے موقع پر موجود کمانڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے بسنت گڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسداد دہشت گردی کے نظام اور یونوٹوں کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا’۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘ دورے کے دوران فوجی سربراہ نے موقع پر موجود کمانڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اورانہیں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریف کیا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی رابطہ و تعاون پر بھی غور و خوض کیا گیا۔فوجی سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کو بر قرار رکھنے کے لئے فوجی جوانوں کے متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا۔





