بدھ, جنوری ۷, ۲۰۲۶
0 C
Srinagar

پلوامہ میں ٹرک سے ہیروئن ضبط، ڈرائیور گرفتار: پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے لاکھوں روپیے مالیت کا ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے اور ٹرک ڈارئیور کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ پولیس کی ایک ٹیم نے لٹر علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK22B – 3175 کو روکا اور تلاشی کے دوران اس ٹرک سے 263 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت اطہر مقبول گنائی ولد مقبول احمد گنائی ساکن واگامہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا جبکہ ٹرک کو ضبط کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعات 8/21 کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر3/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں تاکہ منشیات کے ماخذ اور اس کی ترسیل کی منزل کا پتہ لگایا جا سکے اور اس میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img