بدھ, جنوری ۷, ۲۰۲۶
0 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے 14 روزہ انٹیگریٹڈ اسکی ٹریننگ کورس کا افتتاح کیا

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز سیاحتی مقامات گلمرگ، سون مرگ اور دودھ پتھری پرمحیط 14 روزہ انٹیگریٹڈ اسکی ٹریننگ کورس کا ورچول افتتاح کیا۔
اس پروگرام کا مقصد ان سیاحتی مقامات کو اسکیئنگ کے نقشے پر مضبوطی سے قائم کرنا ہے اور اس کے تحت رواں برس 12

سے 18 سال کی عمر کے 5 سو سے 6 سو طلبہ کو اسکیئنگ کی باقاعدہ اور تصدیق شدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز سیاحتی مقامات گلمرگ، سون مرگ اور دودھ پتھری پر محیط 14 روزہ انٹیگریٹڈ اسکی ٹریننگ کورس کا ورچول افتتاح کیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد ان سیاحتی مقامات کو اسکیئنگ کے نقشے پر مضبوطی سے قائم کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت رواں برس 12 سے 18 سال کی عمر کے 5 سو سے 6 سو طلبہ کو اسکیئنگ کی باقاعدہ اور تصدیق شدہ تربیت فراہم کی جائے گی جس کے ساتھ ساتھ ان مقامات میں سرمائی سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img