بدھ, جنوری ۷, ۲۰۲۶
-3.1 C
Srinagar

مستفیض الرحمان کا آئی پی ایل سے اخراج: بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی

ڈھاکہ ،: بنگلہ دیشی اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے بنگلہ دیشی حکومت نے ردعمل کے طور پر ملک بھر میں آئی پی ایل کے 2026ء سیزن کی ٹیلی کاسٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے یہ بحران اس وقت پیدا ہوا جب ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت جاری کی کہ وہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنے اسکواڈ سے ریلیز کر دیں۔

مبینہ طور پر یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے حوالے سے جاری سیاسی کشیدگی اور تنازعات کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس نے اب کھیلوں کے میدان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا غیر معمولی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے،”بی سی سی آئی کی جانب سے مستفیض الرحمان جیسے قومی اسٹار کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کے فیصلے نے بنگلہ دیش کے عوام کو شدید دکھ اور غم پہنچایا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img