سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی جوان کی موت واقع ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں پوتہ خان گلی میں پیر کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کی 13 جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی جوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر فوجی اسپتال درگمولہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ کر دم توڑ گئے۔متوفی جوان کی شناخت حوالدار زبیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔تاہم فوج کی جانب سے اس ضمن میں ابھی کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔





